پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے سوشل میڈیا پر نومولود بیٹی ایلا نور کی تصاویر پوسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس میں ان سے فرمائش کی کہ وہ اپنی نومولود کی تصویر جاری کریں۔
ثروت گیلانی نے اس سوال کے جواب میں لکھا کہ ’میں اپنے بچوں کو سوشل میڈیا پر دکھانے سے گریز کرتی ہوں، اور یہ سب کو کرنا چاہیے۔‘
واضح رہے کہ 27 دسمبر کو اداکارہ نے اپنے ہاں ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی، جس کا نام انہوں نے ایلا نور رکھا۔
اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ایلا نور سے قبل اداکار جوڑی کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔