وسطی ایشیا تک ریل کار سروس، ازبکستان نے فزیبلٹی رپورٹ پاکستان بھیج دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 ازبکستان نے پاکستان، افغان اور ازبکستان ریل کار منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شئیر کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان، افغانستان ازبکستان ریل کار منصوبے میں پیش رفت جاری ہے، ازبکستان نے اس حوالے سے فزیبلیٹی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شیئر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کھاد کی قیمت میں 190 روپے فی بوری اضافہ

رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت مزار شریف سے طورخم تک 783 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، مزار شریف سے طور خم تک ٹریک کی لاگت 8 ارب ڈالر سے زائد ہوگی، ٹریک پر 148 کلومیٹر کی 80 ٹنل قائم کی جائیں گی، ٹنل پر مشتمل ٹریک پر 40 لاکھ ڈالر فی کلومیٹر خرچ آئے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مزار شریف سے طورخم تک ٹریک مکمل طور پر الیکٹرک ہوگا، منصوبے سے پاکستان وسطی ایشیا سے منسلک ہوسکے گا۔