سارہ خان کی ٹک ٹاک میں انٹری، مداحوں کو حیران کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ خان کی ٹک ٹاک میں انٹری، مداحوں کو حیران کردیا
سارہ خان کی ٹک ٹاک میں انٹری، مداحوں کو حیران کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک کی معروف اداکارہ سارہ خان نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں انٹری دے کر اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا۔

سارہ خان نے ٹک ٹاک کے متعلق انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، سارہ خان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں دو میک اپ مین ان کا میک اپ کرنے میں مصروف ہیں، ویڈیو کے ساتھ سارہ نے کیپشن لکھا ”میں بھی اب ٹک ٹاک پر ہوں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

سارہ کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد ان کے مداح تو حیران ہوئے ہی، مگر ان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور کمنٹ میں لکھا”کیا“؟

نومی خان نامی شخص نے سارہ خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر پوچھا سارہ جی یہ کیسے ہوگیا آپ کو تو ٹک ٹاک سخت نا پسند تھا۔

جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا ”اچانک پیار ہوگیا۔“یاد رہے کہ اداکار یاسر حسین بھی ٹک ٹاک پر ہیں۔ تاہم بہت سے فنکار ٹک ٹاک کے خلاف ہیں جن میں فہد مصطفیٰ پیش پیش ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی تلقین بھی کرتے رہتے ہیں۔

Related Posts