ممبئی:معروف بھارتی اداکار سیف علی خان اور سابق اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان کی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں ہو نے لگیں۔
معروف اداکارہ سارا خان کی خوش اخلاقی سے متعلق تو ہر کوئی جانتا ہے، سارا خان کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ایک نئی ویڈیو نے سب ہی کو اْن کی تربیت کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
معروف اداکارہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیٹ سے باہر موجود فوٹو گرافرز سے اپنے گارڈ کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر خود معذرت کر رہی ہیں۔
اداکارہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گارڈز کو میڈیا ورکرز سے تحمل مزاجی سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہوئے فوٹوگرافرز سے معافی مانگ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ یمنیٰ زیدی کی انٹری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کو چار چاند لگا دئیے