سارہ علی خان نے لندن میں چھٹیاں منانے کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ علی خان نے لندن میں چھٹیاں منانے کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں
سارہ علی خان نے لندن میں چھٹیاں منانے کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے لندن میں تعطیلات منانے کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

سارہ علی خان ان دنوں اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ کرسمس اور نیو ایئر منانے لندن میں موجود ہیں۔ اس سے قبل سارہ نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

ابراہیم علی خان بھی اپنی بہن کے ساتھ برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ اس تصویر میں دونوں بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

سارہ علی خان نے جو پہلی تصویر شیئر کی اس میں وہ اور ابراہیم علی خان ہائیڈ پارک میں جھولے پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ دیگر تصاویر میں سارہ لندن کی شاہراہوں پر اپنی دوستوں کے ساتھ ہیں۔

اداکارہ نے اپنی لندن چھٹی کی بہت ساری تصویر انسٹاگرام ر شیئر کی ہے۔

ایک جگہ پر انہوں نے سجے ہوئے کرسمس ٹری کے ساتھ پوز دیا۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کرسمس سے متعلق کیپشن بھی تحریر کیا۔

سارہ علی خان لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی چھٹی کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

ان کی اس پوسٹ پر پرستاروں نے کمنٹس بھی کیے اور لکھا کہ کس طرح ابراہیم علی خان اپنے والد سیف علی خان سے مشابہت کا احساس دلاتے ہیں۔

سارہ یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ مزے کر رہی ہیں۔

ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ ابراہیم ہوبہو سیف علی خان کی طرح ہیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی انٹرنیٹ صارفین اسی قسم کے کمنٹس کرچکے ہیں۔کیونکہ دونوں بہن بھائی ایک دوسرے سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے کرسمس تہوار کے موقع پر بھی اپنی کئی تصاویر شیئر کی تھی۔

Related Posts