مریم اور نوازشریف کو سزاء دینے سے متعلق ثاقب نثار کی ویڈیو بھی جلد سامنے آنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saqib Nisar's video of sentencing Nawaz Sharif, Maryam likely to be leaked

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نوازکو سزاءدینے کیلئے دباؤ سے متعلق ویڈیو جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے بعد عمران خان کیلئے جگہ بنانے کیلئے مریم اور نوازشریف کو سزاء دینے کیلئے دباؤ سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آنے والی ہے۔

انصار عباسی کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی جانب سے گلگت بلتستان کے چیف جج رانا شمیم کے الزامات اور مبینہ آڈیو کو مسترد کرنے کے بعد ثاقب نثارکیخلاف ویڈیو ریلیز کی جائیگی۔ ان کا کہنا ہے کہ صحافی احمد نورانی نے ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احمد نورانی نے جس کمپنی سے آڈیو ٹیسٹ کروایا ہے وہ دنیا بھر میں آڈیو ویڈیو فرانزک کیلئے مستند تسلیم کی جاتی ہے اور گیرٹ ڈسکوری کمپنی کے سربراہ اینڈریو گیرٹ کی تحقیق کو مستند مانا جاتا ہے۔

انصار عباسی کے مطابق مریم اور نوازشریف کو سزاء دینے کے حوالے سے مرحوم جج ارشد ملک، رانا شمیم اور آڈیوپیغامات سامنے آنے کے بعد عدالت کو چاہیے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائے تاکہ عدلیہ کی ساکھ بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں آڈیو کلپ میں 2 افراد کی گفتگو سننے میں آئی۔

مزید پڑھیں:

سابق چیف جسٹس کی تردید، کیا ثاقب نثار سے منسلک آڈیو جعلی ہے؟

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

آڈیو کلپ میں 2 افراد باتیں کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں جو گفت و شنید کے دوران یہ نہیں بتاتے کہ وہ کون ہیں یا ان کی شناخت کیا ہے، تاہم فیکٹ فوکس نے دعویٰ کیا کہ ایک آواز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہے جو نواز شریف کو سزا دینے کا کہتے ہیں۔

مذکورہ آڈیو کلپ میں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ عدلیہ کو کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سزا سنائیں۔ میں لگی لپٹی رکھے بغیر کہتا ہوں کہ ادارے ہی ہمارے ہاں فیصلے سناتے ہیں۔ میاں صاحب (نواز شریف) کو سزا دینی ہے اور خان صاحب کو لانے کا کہا گیا ہے۔

میاں ثاقب نثار یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دئیے کہ کہا ہے جی، اب کرنا پڑے گا۔ دوسرا فرد کہتا ہے کہ میرے خیال میں بیٹی (مریم نواز) کو سزا دینا نہیں بنتا۔ میاں ثاقب نثار سے منسوب آواز کہتی ہے کہ آپ بالکل ٹھیک ہیں۔ دوستوں سے کچھ کرنے کا کہنے پر انہوں نے اتفاق نہیں کیا۔

Related Posts