معیشت کی ترقی کیلئے سمندری وسائل سے استفادہ ناگزیر ہے۔محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معیشت کی ترقی کیلئے سمندری وسائل سے استفادہ ناگزیر ہے۔محمود مولوی
معیشت کی ترقی کیلئے سمندری وسائل سے استفادہ ناگزیر ہے۔محمود مولوی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ معیشت کی تعمیر و ترقی کیلئے سمندری وسائل سے خاطر خواہ استفادہ ناگزیر ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بیش بہا سمندری وسائل بخشے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میری ٹائم ڈے کے موقعے پر وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی محمود مولوی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سمندری وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔

عالمی میری ٹائم ڈے کے موقعے پر اپنے پیغام میں معاونِ  خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ آج جہاز رانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو سمندر کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ معیشت کی ترقی کیلئے سمندری وسائل سے استفادہ ضروری ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔ حکومت بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہم پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کراچی کے ساحل پر تجارتی جہاز کے پھنسے ہوئے عملے کے ارکان کو کامیابی سے بچانے پرپاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی تعریف کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اگست کے دوران اپنے ایک بیان میں معاونِ خصوصی محمود مولوی نے  بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو شامی عملے کے 15 اراکین کو کامیابی سے بچانے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: محمود مولوی کی جہاز کے عملے کو بچانے پرمیری ٹائم سیکورٹی کی تعریف

Related Posts