کراچی:اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے مداحوں کوشوبز انڈسٹری چھوڑنےکی وجہ بتاتےہوئےکہاکہ میں نے اللہ تعالیٰ جو کچھ بھی مانگا اس نے وہ سب کچھ مجھے عطا کیا لیکن پھر دل میں خیال آیاکہ کہیں ایسانہ ہوکہ میں دنیا کو خوش کرنےکےچکرمیں اپنے رب کو ناراض نہ کربیٹھوں ،جس کی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ کیا۔
اداکارہ صنم چوہدری نے اپنےانسٹاگرام پر خصوصی طور پر لائیو سیشن کیا اور دوران انہوں نے کہاکہ میں نے اداکاری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دِن رات محنت کی اور کامیاب بھی ہوئی اورمجھے بہترین اداکارہ کاایوارڈبھی ملا،جس کےبعدمیں نےسوچاکہ میں جو مانگتی تھی وہ اللہ مجھے دے دیتا تھا، مجھے شادی کرنی تھی، اللہ تعالیٰ نے کروادی، اولاد عطا کی مجھے ہر چیز سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ میرے دل میں ایک خیال آرہاتھاکہ (ایک دن مجھے مرنا بھی ہےکہیں میں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرنے کے لیے اپنے رب کو ناراض تو نہیں کر رہی)،جس کےبعد میں نے فیصلہ کیاکہ میں نے اپنی تمام تر توجہ قرآن کی طرف لگاؤں گی اورپھرمیں نے قرآنِ پاک پڑھنا شروع کیا جس نے میری زندگی بدل دی اورپھرمیں نے شوبزچھوڑنےکافیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:باڈی شیمنگ نے اداکارہ کبریٰ خان کے اعتماد کو کیسے چکنا چور کیا؟