ممبئی:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہنی کی تکلیف کے باعث یوایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔
ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ وہ 2 ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے کہنی کی تکلیف کا شکار ہوئیں مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ مسئلہ سنجیدہ قسم کا ہوگا۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسکین سے انجری کی شدت کا علم ہوا، جس کو ٹھیک ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا، محمد یوسف