ثانیہ مرزا کا پاک بھارت میچ کے دن ’غائب‘ ہونے کا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ثانیہ مرزا کا پاک بھارت میچ کے دن ’غائب‘ ہونے کا فیصلہ
ثانیہ مرزا کا پاک بھارت میچ کے دن ’غائب‘ ہونے کا فیصلہ

حیدر آباد:پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ والے روز ’غائب‘ ہوجائیں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا۔ ٹینس اسٹار نے لکھا کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاک بھارت میچ والے دن سوشل میڈیا سے غائب ہورہی ہیں۔

 

ثانیہ مرزا نے اپنی اس ریل میں ’الوداع‘ کا کیپشن بھی درج کیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے مین راؤنڈ کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ، عمان کا پاپوا نیوگنی کوشکست دیکر فاتحانہ آغاز

اس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریں گے۔ جبکہ میچ کو لیکر شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ جو ش و خروش پایا جارہا ہے۔

Related Posts