ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا آج 34 برس کی ہو گئیں جس پر مبارکبادوں کاسلسلہ جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر حسن علی نے ثانیہ مرزا کو 34ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ہیپی برتھ ڈے کہا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا کھیل کے میدان کے بعد شوبز میں قدم جمانے کیلئے بھی تیار نظر آئیں، ویب سیریز میں اداکاری کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے آ لون ٹوگیدر نامی ایک ویب سیریز میں کام کیا ہے جو ٹی بی کے موذی مرض پر بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا شوبز میں قدم جمانے کیلئے تیار، ویب سیریز میں نظر آئیں گی

Related Posts