نازیبا ویڈیو کا معاملہ، ثانیہ عاشق کی ایف آئی اے سے کارروائی کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو پر ایف آئی اے سے قانونی کارروائی کی درخواست
ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو پر ایف آئی اے سے قانونی کارروائی کی درخواست

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے نازیبا ویڈیو کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں درخواست سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت جمع کرائی گئی۔ امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سرکاری زمینوں پر قبضوں کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حلیم عادل شیخ

نازیبا ویڈیوز، مفتی قوی، جاویداقبال اور محمد زبیر کی شامت آگئی

ٹوئٹر پیغام میں ن لیگ کے سینئر رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی اور نازیبا ویڈیو اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ ملزمان نے مرحوم والد کی بسترِ مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا۔ 

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہر شخص کو ثانیہ عاشق کے حق میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ ہم بلیک میلنگ اور ہراسگی کے واقعات کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی خاتون اس کا شکار نہ ہو۔ 

رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے کہا کہ مجھے ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا، سیکڑوں دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، ٹک ٹاک پر گھٹیا گانے بنائے گئے، فیس بک پر پوسٹس کی گئیں اور ویڈیو کلپس چلائے گئے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ثانیہ عاشق نے کہا کہ میرے والد کی زندگی کے آخری لمحات میں لی گئی تصویر کو مسخ کیا گیا جو میں اپنے ذہن سے کبھی نکال نہیں سکتی۔ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

ثانیہ عاشق نے کہا کہ میں نے نازیبا مواد پھیلانے والے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت اور کارروائی کیلئے قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رکنِ اسمبلی ہونے کی حیثیت سے میں قانون کی پابند ہوں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے کسی انجان شخص نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

 نازیبا مناظر پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رواں ماہ متعدد مرتبہ شیئر کی گئی، دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں موجود خاتون رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہیں تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔

Related Posts