پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی خفیہ شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ فنکار جوڑے نے کچھ ہی عرصے قبل دُنیا سے چھپ کر شادی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محب مرزا اور صنم سعید دونوں اپنے اپنے شریکِ حیات سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ ایک ساتھ متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام اور آپس میں اچھے تعلقات کے حامل جوڑے کے متعلق آپس میں شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
اداکارہ صنم سعید محب مرزا کی سابق اہلیہ اور اداکارہ آمنہ شیخ کی بہترین دوست رہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔ شادی کے متعلق افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب گلیکسی لالی ووڈ نامی یو ٹیوب چینل کا ایک شومنظرِ عام پر آیا۔
گلیکسی لالی ووڈ کے شو واٹس دی 411 کے میزبانوں نے دونوں فنکاروں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کے حوالے سے کوئی تصدیق تو سامنے نہیں آئی، لیکن ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ صنم سعید کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باوجود ہوائی اڈوں پر ٹمپریچر چیک نہ کرنے کی وجہ سے برہم ہوگئیں اور اپنا سارا غصہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اتاردیا۔
اداکارہ صنم سعید نے ہوائی اڈوں پر درجہ حرارت کی چیکنگ پرشدید تنقید کرتے ہوئے 2 ماہ قبل کہا کہ ہوائی اڈوں پر درجہ حرارت کی جانچ پڑتال نہ ہونے پرعجیب لگ رہا ہے۔ ملک میں جگہ جگہ ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے لیکن ایئرپورٹ پر درجہ حرارت نہ چیک کرنا عجیب سی بات ہے۔
مزید پڑھیں: ایئر پورٹ پر ٹمپریچر چیک نہ کرنے پر صنم سعید کا پارہ ہائی ہوگیا
قبل ازیں لاہور میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے ایک مختصر فلم ریلیز کردی گئی جس میں صنم سعید مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں۔
یو ٹیوب کے پلیٹ فارم پر سی پرائم چینل کے بینر تلے گزشتہ برس نومبر میں ریلز ہونے والی صنم سعید کی فلم عوام کو جنسی زیادتی کے واقعات کے حوالے سے آگہی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس کی مختصر فلم، صنم سعید مرکزی کردار میں جلوہ گر