پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صنم جنگ بھی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صنم جنگ بھی کورونا وائرس کا شکار
پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صنم جنگ بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صنم جنگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ذریعے اداکارہ صنم جنگ نے مداحوں کو کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے سے آگاہ کیا۔

مداحوں کے نام اپنے پیغام میں اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد میں اپنی بیٹی کے ہمراہ خود کو آئسولیٹ کر رہی ہوں۔

اداکارہ صنم جنگ نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھیں، ماسک بھی پہنیں اور سماجی فاصلے کا اہتمام بھی کریں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا جس کے بعد ماہرہ خان نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک کے بعد ایک فنکار کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے، ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز اپنے مداحوں کو خود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

Related Posts