شوہر سے علیحدگی، اداکارہ صنم جنگ نے خاموشی توڑ دی، اہم انکشافات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Sanam Jung broke the silence regarding her separation

کراچی: اداکارہ صنم جنگ کی جانب سے اپنے شوہر قسام جعفری سے علیحدگی سے متعلق میڈیا پر چلنے والوں خبروں کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے ہیں۔

اداکارہ صنم جنگ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر سے علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،جھوٹی خبریں اڑانے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے ۔

خیال رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی، ان کے شوہر قسام جعفری پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔

اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز کے بارے میں اکثر غلط بے بنیاد خبریں گردش کرتی ہیں، ہماری علیحدگی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے،ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے اورہمیشہ جاری رہے گی۔ جھوٹی اور من گھڑت خبریں اڑانے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:کیا صنم جنگ کو طلاق ہوگئی؟ سوشل میڈیا صارفین نے طلاق ہونیکا کا دعویٰ کردیا

سال نو کے آغاز پر صنم جنگ نے انسٹاگرم پراپنی تنہا تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں تاہم انہوں نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔