پاکستانی ٹی وی سیریل میں نہ جانوں اور میرے ہمدم میرے دوست کی اداکارہ صنم جنگ اپنی بیٹی عالیہ جعفری کی 5ویں سالگرہ منانے کیلئے تیار ہیں جس کی خوبصورت تقریب کل منعقد ہوگی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ میری بیٹی جو میرے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی، رواں ماہ 12نومبر کو 5سال کی ہونیوالی ہے۔
پری زاد کی نئی قسط، ڈرامہ سیریل نے مداحوں کو زندگی کا راز بتا دیا
کھیل کھیل میں، فلم کی منفرد کہانی نے اداکاری پر مجبورکردیا۔سجل، بلال عباس
معروف اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ دیانتداری سے دیکھا جائے تو جب سے میری بیٹی نے اپنے فیصلے خود کرنا شروع کیے، میرے اندر جذبات کا ایک تلاطم جنم لینے لگا جس میں سالگرہ شامل ہے۔
اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ ننھی پری عالیہ جعفری نے کیک سے لے کر لباس تک ہر چھوٹی سے بڑی چیز کا انتخاب خود کیا اور سالگرہ کیلئے باؤنس کراچی سے خدمات حاصل کرنا بھی اسی کا حصہ ہے۔
صنم جنگ نے باؤنس کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کیلئے خدمات فراہم کرنے اور تقریب کی سجاوٹ، کیک اور کھانا وغیرہ کا انتظام کرنے پر ممنون ہوں۔ عالیہ جعفری کی سالگرہ کل ہوگی۔