اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ریٹائرمنٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے میں ثناء میر کا کردار اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ثناء میر نے بیرونِ ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پیارے وطن کا مثبت تصور اجاگر کیا جبکہ ان کے کھیل کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے موقعے پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ثناء میر کی عالمی پہچان انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی تک لے گئی اور وہ قومی کرکٹ ٹیم کی دس سال کی بہترین کپتان قرار پائیں۔
#SanaMir announces retirement. She played a critical role in developing women cricket in Pakistan & projecting it positively abroad. International recognition of her was reflected in her being named as Captain of Wisden's women cricket team of the decade. #ThankYouSanaMir
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 26, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے 15 سال تک پاکستان کی خدمت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
ثنا ء میر نے اپنے بیان میں کہاکہ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے 15 سال تک اپنے ملک کی خدمت کا موقع فراہم کیا،یہ ایک مکمل اعزاز اور استحقاق رہا ۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان