سام سنگ نے نیا کم قیمت گلیکسی ایف 22 فون متعارف کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سام سنگ نے نیا کم قیمت گلیکسی ایف 22 فون متعارف کرادیا

سیلیکون ویلی: سام سنگ ٹیکنالوجی کمپنی نے گلیکسی ایف سیریز کا ایک اور ” سستا  ترین” اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

جنویب کورین کمپنی کا یہ نیا فون گلیکسی ایف 22 درحقیقت گلیکسی اے 22 فور جی کاری برینڈڈ ورژن ہے جس کو جون 2021 کے آغاز میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سام سنگ کی جانب سے ایسا کیا جارہا ہے، ایف سیریز کے فونز عموماً اے سیریز کے ری برانڈڈ ماڈل ہوتے ہیں، بس قیمت کچھ کم ہوتی ہے۔

فون میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

گلیکسی ایف 22 کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

اس ڈیوائس میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تاہم گلیکسی ایف 22 کا بیک پینل اے 22 سے مختلف ہے جبکہ میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر فون کا حصہ ہے۔

ڈوئل سم سپورٹ والے اس فون کے یبک پر 4 کیمرے موجود ہیں۔

یہ 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ٹرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے پر مشتمل سیٹ اپ ہے۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی والا ماڈل 170 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 195 ڈالرز (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں 13 جولائی سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی موخر کردی

Related Posts