پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن او ر ان کی ہندوستانی اہلیہ سامعہ خان نے تاج محل سے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں تاج محل کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سامعہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تاج محل انڈیا کی خوبصورتی۔‘
ساتھ ہی سامعہ خان نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ تاج محل کے عقب میں خوشگوار موڈ میں ویڈیو بنوارہی ہیں۔
سامعہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔