افغان کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
سمیع الدین صدیقی پہلے افغان کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
ماؤنٹ ایورسٹ ہمالیہ کے پہاڑوں میں سے ایک ہے جو آٹھ ہزار آٹھ سو انتالیس میٹر دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔ یہ چوٹی نیپال میں واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عرب امارات کا سندھ میں سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلئے امداد دینے کا فیصلہ
میڈیا سے گفتگو میں سمیع الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ پانچ دن کی شاندار کوہ پیمائی کے بعد وہ ایورسٹ کی چوٹی پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
باختر ایجنسی کے مطابق افغان کوہ پیما نے ایورسٹ کی مشکل اور خطرناک چوٹی سر کرنے کے لیے چھ ماہ کی سخت تربیت حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل اور پرخطر راستے پر سفر کرنے کے لیے انہوں نے چھ ماہ کی مسلسل اور فوکس فزیکل ٹریننگ کی ہے۔
یہ پہلا افغان کوہ پیما ہے جو دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوا۔
ایک اور افغان کوہ پیما علی اکبر سخی گزشتہ سال دنیا کی دوسری بلند ترین کےٹو کی چوٹی سر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔