پندرہ جنوری کو کراچی میں “کتاب راج” ہوگا، علامہ سمیع سواتی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات علامہ سمیع الحق سواتی اور ضلع غربی کراچی کے امیر مفتی محمد خالد نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں 15 جنوری کو عوام انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر محرومیوں کے خاتمہ کیساتھ انقلاب کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ گبول گوٹھ گلشن معمار میں جے یوآئی پی ایس 122 ضلع غربی کی مجلس عمومی کے پرہجوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف یوسیز سے جے یوآئی کے پینل سے انتخابی میدان میں حصہ لینے والے چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ایس 122 کے سیکریٹری جنرل محمد شریف گبول ، مولانا لطیف اللہ برکی ، مولانا عبدالرحمن ترندی ، قاری محمد اشرف ، مولانا بختیار کاکڑ، قاری یونس قاسمی ، حبیب الرحمان باجوڑی ، مولانا عبداللہ صافی، مولانا محمد خان گبول، غلام مصطفی گبول ، نورزمین خان باجوڑی ، مولانا احسان اللہ محسن ،منظور شاہ ، امان اللہ مسعود ، مولانا محمد الرحمن، مولانا سعید احمد ، مصطفی بدر برکی ، مولانا عبدالغنی حیاتی ، قاری محمود گبول ، مولانا عبدالغنی ملک ، قاری علی محمد درویش ، حاجی ارزوخان ، عبدالقدیر گبول ، معین گبول ودیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

چند ڈیفالٹر افراد مدارس کے اکاؤنٹس کھلوانے سے خوفزدہ ہیں، علامہ آصف اکبر

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع سواتی اور مفتی خالد کا کہنا تھا کہ ضلع غربی میں جمعیت علمائے اسلام نے مختلف جماعتوں سے الائنس کے ذریعے انتخابی حکمت عملی بھی تشکیل دے رکھی ہے جس سے بڑی تعداد میں نمائندوں کامیابی کی توقع ہے ۔
انہوں نے کہا کراچی کے عوام مفاد پرست اور ضمیر فروش عناصر کو یکسر مسترد کردیں گے 15 جنوری کو کراچی میں کتاب کا راج ہوگا ، 2018 کے انتخابات میں کراچی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اب ہم اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے ۔
دریں اثناء جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اتوار 8 جنوری کو صوبائی معاون ناظم مولانا فتح محمد مہیری کی دعوت پر ضلع بدین کا طوفانی دورہ کریں گے وہ دورے میں 10 عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے۔

Related Posts