سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3نے بھارت میں 160 کروڑ کا بزنس کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان

سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے بھارت میں 160 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جبکہ فلم میں کترینہ کیف زویا جبکہ سلمان خان ٹائیگر کے کردار میں ایکشن میں نظر آتے ہیں۔

ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کے بعد سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 اسی سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں عمران ہاشمی ولن کے کردار میں نظر آئے۔ فلم میں مختصر دورانیے کیلئے شاہ رخ خان اور پوسٹ کریڈٹ سین میں رتیک روشن بھی نظر آئے۔

نجیبہ فیض: سوشل میڈیا صارفین کا ”لیک ویڈیو“ پر رد عمل

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹائیگر 3 نےبھارت میں 160 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ فلم کو 12نومبر کے روز ریلیز کیا گیا تھا۔ ٹائیگر 3 کو ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کریتی سینن نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کی حقیقت بتا دی

تمام زبانوں میں اپنی ریلیز کے چوتھے روز بھارت کے سینما گھروں میں  ٹائیگر 3 کا بزنس 20اعشاریہ 1 کروڑ رہا۔ اب تک فلم کے مجموعی بزنس کا تخمینہ 167 اعشاریہ 6 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ سلمان خان کے مداح فلم کی ریلیز پر جشن منا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ پر ہالی ووڈ کی فلم  ”ڈزیرٹو“ کا چربہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تاہم فلم کی کہانی تاحال منظرِ عام پر نہیں آئی۔

 شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی رواں برس دسمبر کے دوران ریلیز کی جائے گی جبکہ دو ہٹ فلمز پٹھان اور جوان کے بعد ڈنکی سے بھی بالی ووڈ کنگ کے مداحوں نے ایسی ہی کامیابی کی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز فلمسازوں نے ”ڈنکی“ کا پہلا ٹیزر جاری کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ”ڈنکی“ میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے والے افراد کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

قبل ازیں سلمان خان کی سسپنس اور تھرل سے بھرپور بالی ووڈ فلم ٹائیگر 3 کی قطر اور کویت میں ریلیز پر پابندی لگادی گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ  سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم اتوار کو بھارت بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

ناظرین نے ابتدائی جائزوں میں فلم میں ایکشن سیکوینس اور سلمان خان کی پرفارمنس کی تعریف کی تھی تاہم، کویت اور قطر جیسے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک پر یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ ان ممالک میں فلم کی نمائش پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ فلم پر پابندی کے پیچھے ایک اہم وجہ مسلم کرداروں کی منفی تصویر کشی ہو سکتی ہے۔ دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے پیچھے کہانی میں بھات اور پاکستان کی لڑائی میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات ہوسکتے ہیں۔

بعد ازاں سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر 3“ نے ایڈوانس بکنگ سے 4.2 کروڑ روپے کما لیے۔ابتدائی طور پر بالی ووڈ ایکشن فلم کے 56 ہزار ٹکٹس فروخت کردئیے گئے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی کہانی کے متعلق فلم بین بے حد متجسس نظر آئے جبکہ فلم میں عمران ہاشمی نے ولن کے کردار میں مداحوں کے دل جیتے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی ولن کے روپ میں ٹائیگر(سلمان خان) کیلئے بہت بڑا مسئلہ بن سکتے ہیں۔

ابتدا ہی سے توقع کی جارہی تھی کہ سلمان خان کی یہ فلم ان کی گزشتہ فلموں کی طرح ہٹ ثابت ہوگی۔ فلمی تجزیہ کار سمت کڈیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم باکس آفس پر اپنے کاروبار کے پہلے ہی روز 40 کروڑ کی آمدنی حاصل کرے گی۔

ریلیز سے قبل ہی یہ بتادیا گیا تھا کہ فلم ٹائیگر 3 میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ عمران ہاشمی، رنویر شورے اور ردھی ڈوگرا سمیت دیگر فنکار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ 

Related Posts