کراچی تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے،سلمان عبداللہ مراد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Salman Abdullah Murad is meet council members

کراچی:چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ کراچی شہر کو مثالی ترقی دینا سندھ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔

اس سے پہلے شہر کی فضاء پر خوف تھی ہماری قیادت کی حوصلہ مندی کے سبب جرائم پیشہ افرادکے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا گیا جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار بھی قابل دید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے گے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی نے شہر کا نقشہ پلٹ کر رکھ دیا اور آج شہر اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل کا زیادہ تر رقبہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے وہاں بھی ہم شب وروز محنت کر کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کررہے ہیں جس طریقہ کار سے ہم امور انجام دے رہے ہیں وہ بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کی بدولت ہے ،ہر علاقے میں برابری کی سطح پر کاموں کی تکمیل سکون قلب کا باعث ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی آفس میں اراکین کونسل سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،افسر مالیات نعیم یوسفی ،اراکین کونسل میر عباس ٹالپور ،حاجی طارق عزیز بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔

چیئرمین ضلع کونسل نے مزید کہا کہ میری کامیابیوں میں اراکین کونسل کا بہت اہم کردار ہے ،انہوں نے اپنی یونین کونسلوں میں (اے ,ای, ای )کے ساتھ مل کر مسائل کا جائزہ لیا بھر اس کی رپورٹ بنا کر مجھے دی جس کی وجہ سے تمام کام میرٹ کے عین مطابق ہوئے67 فیصد کراچی کے رقبے پر مشتمل ضلع کونسل کی ہر یونین کونسل میں کاموں کی نوعیت مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: وسائل کی کمی کے باجود ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دیا،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

انہوں  نے کہا کہ بے مثال اصلاحات اراکین کونسل کے تعاون کی بدولت ممکن ہوئے ،ہم جیالے ہیں اور عوام کی خدمت کا عزم ہمارے منشور کا حصہ ہے ،اس لئے پیپلز پارٹی کا ہر نمائندہ جس پلیٹ فارم پر ہوگا وہ عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو ضرور بروئے کار لائے گا ۔

Related Posts