اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل یقینی بنانے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18فیصد کرکے سب کچھ مہنگا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں تما ڈبہ بند اشیاء پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی گئی۔نوڈلز، جام، جیلی، بسکٹ اور خوردنی تیل سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا۔
جنوری میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی
حکومت نے ٹوتھ پیسٹ، صابن، لوشن، کریم، شیمپو اور میک اپ کے سازوسامان کے علاوہ بچوں کی چاکلیٹ، ٹافیاں اور کھلونے بھی نہ چھوڑے۔ تمام آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح 1 فیصد بڑھا دی۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت ہیئر جیل، ہیئر ریموور کریم، ہیئر کلر، شیونگ بلیڈز، شیونگ کریم، شیونگ جیل اور شیوشنگ فورم پر بھی ٹیکس کی شرح 18 فیصد کردی گئی۔
سرکاری فیصلے کے تحت آئی پوڈز، اسمارٹ فونز، موبائلز، گیجٹس، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، شیکرز، بلینڈرز، جوسر، ایل ای ڈی، ٹی وی اور دیگر سیکڑوں الیکٹرانکس اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔
اسی طرح برانڈڈ عطر، پرفیوم،گاڑیوں کے شیمپو اور گاڑی چمکانے کی کریم سمیت دیگر اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی گئی ہے۔