انسداد دہشت گردی کی عدالت کا سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت کا سانحہ ساہیوال سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ،عدالت نے مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 49گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔مقتول خلیل کے بیٹے عمیر،مبینہ اور بھائی خلیل سمیت دیگر نے بھی بیانات قلمبند کروائے۔

مزید پڑھیں :کوئٹہ میں سیکورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی،خاتون خود کش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

ملزمان میں صفدر حسین،احسن خان،رمضان ،سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اس کیس سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ساہیوال میں کچھ ماہ قبل سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں چار افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت خلیل، نبیلہ، اریبہ اور ذیشان کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : چونیاں میں 4 بچوں کوزیادتی کے بعدقتل کرنےوالاملزم گرفتار

فائرنگ کے دوران ایک بچہ گولی لگنے اور ایک بچی شیشہ لگنے سے زخمی بھی ہوئی۔ ہلاک ہونے والے خلیل اور نبیلہ بچ جانے والے تین بچوں کے والدین تھے جبکہ اریبہ ان بچوں کی بڑی بہن تھی جو ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔

Related Posts