کراچی:وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی کاکہناہےکہ ملک میں سب کچھ مہنگاہوتاجارہاہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں لیکن ایم کیوایم اورجی ڈی اے کے منہ سے ایک لفظ تک نہیں نکل رہا۔
انہوں نے کہاہےکہ شہرقائد کے بچے بچے کومعلوم ہے کہ ایم کیوایم کتنی پانی میں اور کتنی شریف ہے لیکن اس ملک کے وزیراعظم نے ایم کیوایم والوں کو نفیس لوگ کہہ کرانہیں سٹرٹیفکیٹ دےدیاہے،انہوں نے کہاکہ وسیم اخترکہہ رہے تھےکہ شریف لوگ ہیں لیکن سوال یہ ہےکہ انہیں شرافت کاسرٹیفکیٹ آخرکس نےد یاہے؟موجودہ نالائق حکومت مہنگائی کرکے عوام پر ظلم ڈھارہی انکی منطق سمجھ سے باہرہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئےاچھی خبر،نیپراکی بجلی سستی کرنے کی منظوری
سعید غنی نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں سے توقع ہے کہ وہ یہ بجٹ مسترد کردیں گے لیکن انکے اتحادی ایم کیوایم اورجی ڈی اے سے توقع نہیں کہ وہ اس حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کومستردکریں گی کیوں کہ آج سے 6 ماہ قبل یہ کچھ کہہ رہے تھے اوراب کچھ اور ہی کہہ رہےہیں۔