گورنر کی معلومات غلط،سعید غنی کا سندھ اورپنجاب میں آٹے کی قیمت برابرہونے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani replied to Governor Imran Ismail

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے گندم کی قیمتوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اورپنجاب میں آٹے کی قیمت برابر ہے، گورنر سندھ معلومات درست کرلیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو شاید گندم کی پیداوار، اس کی کھپت اور اس کے پروکیورمنٹ کے حوالے سے شاید کچھ معلومات نہیں ہیں۔

اگر گورنر سندھ کو ان سب کا علم ہوتا تو شاید وہ اپنی حکومت کی نالائقی کو چھپانے کے لئے بھی اس طرح کی بات نہ کرتے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ ملکی کھپت 2 کروڑ 80 لاکھ میٹرک ٹن جبکہ پیداوار 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن ہے اور اس میں سے 2 کروڑ میٹرک ٹن گندم پنجاب میں پیدا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:
وفاقی حکومت نے حالات کے برعکس مہنگائی کوکنٹرول کیا ہے،گورنرسندھ

گندم کابحران پیدا ہونے سے پہلے روکاجائے

پنجاب میں ضرورت سے زیادہ گندم کی پیداوار کے باوجود وہاں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ گورنر سندھ کو نظر نہیں آرہا۔

پنجاب میں جو آٹا استعمال ہوتا ہے وہ کراچی میں استعمال نہیں ہوتا اور جو فائن آٹا یہاں استعمال ہورہا ہے اس کی قیمت پنجاب میں بھی 70 روپے سے زائد ہے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں جو آٹا پنجاب میں استعمال ہورہا ہے اس کی قیمت بھی 55 سے 56 روپے کلو ہی ہے۔

سندھ حکومت نے گذشتہ سال اور اس سال بھی دانشمندانہ فیصلے کئے ہیں۔ سندھ حکومت 15 اکتوبر سے پروکیورمنٹ کی گئی 12 لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنا شروع کررہی ہے۔

گندم کی ریلیز ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ پروکیورمنٹ کا مقصد آخری 5 ماہ میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔

Related Posts