کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اے آر وائے ٹی وی کیخلاف حقائق منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائے کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی اور نجی نیوز چینل کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
اینکر پرسن اقرار الحسن نے گزشتہ روز سعید غنی کے حلقے میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔
اقرار الحسن کے بیانات کے بعد پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اور ان کے حامیوں کی جانب سے اے آر وائے نیوز کیخلاف سوشل میڈیا پر انتہائی نازیبا جملوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔
پیپلزپارٹی کے حامیوں کی طرف سے اے آر وائے ٹی وی کیلئے نامناسب الفاظ کے ٹرینڈ پر سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے نازیبا الفاظ کا استعمال ترک کرنے اور اے آر وائے کیخلاف حقائق منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی شہ رگ کیساتھ جان بوجھ کر زیادتی کی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال
سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اے آر وائے ٹی وی کے سی ای او سلمان اقبال کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اب ARY کے متعلق میرے ٹوئٹس میں کوئی نامناسب لفظ نہیں ہوگا ،سلمان اقبال سے صرف کچھ سادہ سوالات اور کچھ ARY سے متعلق کچھ حقائق ہونگے، مجھے امید ہے یہ کسی کو ناگوار نہیں گذر یں گے۔
اب ARY کے متعلق میرے ٹوئٹس میں کوئی نامناسب لفظ نہیں ہوگا 🙏
صرف کچھ سادہ سوالات @Salman_ARY سے اور کچھ حقائق ARY کے متعلق مجھے امید ہے یہ کسی کو ناگوار نہیں گذر یں گے۔#WeWillExposeARY— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) May 9, 2020
وزیر اعلی سندھ کی ہدایات کے بعد میری کوشش ہوگی کہ #LanatARY جیسے سخت الفاظ استعمال نہ کروں بلکہ بہتر الفاظ میں اپنا نکتہ نظر پیش کرتے ہوئے حکومت سندھ اور اپنی پارٹی کے خلاف چلائی جانے والی تمام مہمات کو بے نقاب کروں اور ذمہ دار افراد کا اصل چہرہ سامنے لاتا رہوں۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) May 9, 2020