لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی
لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے امیوار صداقت محمود بٹ انتقال کر گئے جس کے باعث پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار صداقت محمود بٹ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ لاہور میں والٹن کینٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے انتقال کر جانے والے امیدوار صداقت محمود بٹ کا انتخابی نشان بلے باز تھا۔ پولنگ اسٹیشنز پر آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ 5بجے تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل عوام اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلئے تیار ہو گئے جبکہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں آج بلدیاتی انتخابات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں  آج ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے دوران کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جس کیلئے امیدوار میدان میں اتار دئیے گئے۔

ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 660 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ 183 امیدوار حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اتارے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں آج بلدیاتی انتخابات کا آغاز

Related Posts