صبور علی نے عامرلیاقت کو لائیو شو میں شرمندہ کردیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saboor Aly Aamir Liaquat

پاکستانی اداکارہ صبور علی کی جانب سے میزبان عامر لیاقت کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران شرمندہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ دنوں صبور علی نے عامر لیاقت کے رمضان شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی، ا س دوران صبور علی اور عامر لیاقت کے دوران ہونے والی لفظوں کی جنگ نے انٹرنیٹ صارفین کو خوب ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔

لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کو ترکی بہ ترکی جوابات دیئے گئے۔صبور علی نے حاضر دماغ اداکارہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عامر لیاقت کے بے تکے جملوں کا بھی مہارت سے سامنا کیا۔

صبور علی کے عامر لیاقت کو شو کے دوران دیئے گئے متعدد جوابوں کو کسی منچلے کی جانب سے ایڈٹ کر کے خوب وائرل کیا جا رہا ہے۔صوبر علی کی عامر لیاقت کو تیکھے جواب دینے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس دلچسپ صورتحال پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں اور صبور علی کو حاضر دماغ ہونے پر خوب داد بھی دی جا رہی ہے۔

Related Posts