کراچی: ملک کی مشہور و معروف اداکار ہ صبا قمر نے اداکاری کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب گلوکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صبا قمر کی جانب سے گلوکاری کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پیغام دیا گیا، صباء قمر نے آلہ موسیقی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کیا آپ نئے گانے کیلئے تیار ہیں؟صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ سوچ رہی ہوں ایک ریپ گانا ہوجائے۔
So, are you ready for the new song? ????????
Soch rahee houn aik Rap ho jaye ✌️???????? pic.twitter.com/W3hrMM72w3
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) September 29, 2021
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بلاک بسٹر ڈرامے دے چکی ہیں، اس کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: بلال شاہ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی کی تصدیق کردی