کراچی پریس کلب کے وفد کا ڈائریکٹر جنرل LDA کےساتھ ہاکس بے صحافی سوسائٹی کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: بدھ کے روز کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر، اسلم خان، حماد حسین اور خلیل ناصر نے ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو کے ہمراہ ہاکس بے بلاک 3، بلاک 2 اور مجوزہ بلاک 68 کا دورہ کیا۔ وفد نے دورے کے دوران بلاک 3 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ بلاک تھری میں سیوریج اور پانی کی سپلائی کے پائپ ڈالنے کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس کام کی تکمیل کے بعد سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے بلاک تھری میں گھروں کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت شہر میں ہاکس بے اسکیم ایک بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے۔ پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری سمیت ڈی جی ایل ڈے اے نے بلاک تھری میں نو تعمیر شدہ رابعہ رحمن مسجد کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے بعد ازاں متاثرین بلاک ٹو کے لیے مجوزہ نئی جگہ بلاک 68 کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو نے بتایا کہ متبادل جگہ کی منظوری کے لئے گورننگ باڈی کا اجلاس 15 اکتوبر کو بلانے کے لیے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں، اور اس کے بعد ٹینٹیو 25 سے 28 اکتوبر کے درمیان قرعہ اندازی کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی متبادل جگہ کے ساتھ ہی 300 ایکڑ پر سول سرونٹ سوسائٹی تعمیر کی جارہی ہے، جہاں پر تمام صوبائی سیکریٹریز کو 500 گز کے پلاٹس الاٹ کئے گیے ہیں۔ اس لئے بلاک 68 کی جگہ پرائم لوکیشن ہے۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے شجر کاری کے لیے پانی کا ٹینکر بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ: سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے شکست دے دی