تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جو کچھ 9 مئی کوکیا اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رضوی کا کہنا تھاکہ ملک میں اس وقت سیاسی افراتفری ہے، ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کے خلاف ہیں، سیاستدانوں نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، مولانا عبد الخبیر آزاد
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جوکچھ 9 مئی کو کیا اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں، جو ذمہ دار تھے ان کوپکڑیں اورسزا دیں، سیاست کیلئے پاکستان کا نقصان نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے۔