صدر پیوٹن کیلئے دھچکا، روسی حاملہ خواتین کی ارجنٹائن منتقلی میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیونس آئرس: روس کی حاملہ خواتین بچوں کی پیدائش کیلئے ارجنٹائن منتقل ہونے لگیں۔ ارجنٹائن روانگی کیلئے ایک پرواز میں 33 حاملہ خواتین پائے جانے پر روس کی پیوٹن حکومت کیلئے سوالات کھڑے ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچوں کو جنم دینے کیلئے ارجنٹائن منتقلی کی وجہ یہ ہے کہ روسی خواتین اپنے بچوں کو ارجنٹائن کی شہریت دلانا چاہتی ہیں۔ صرف چند ماہ کے دوران بچوں کی ولادت کیلئے 5000سے زائد روسی خواتین ارجنٹائن پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ، شام میں زلزلے سے 33 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارجنٹائن میں روس سے زیادہ آزادئ اظہارِ رائے ہے۔ بنیادی انسانی حقوق بھی زیادہ ہوتے ہیں تاہم امیگریشن حکام کو دھوکہ دینے کیلئے روسی خواتین اپنے دورے کی وجہ سیر و تفریح بتا کر ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتی ہیں۔

دلچسپ طور پر ارجنٹائن کے پاسپورٹ کے حامل افراد 171 ممالک میں مفت ویزہ حاصل کرکے بڑے سکون سے سیر و تفریح کرسکتے ہیں۔ دنیا کے کم ہی ممالک کے پاسپورٹ کو اتنی عزت اور توقیر حاصل ہے تاہم روسی حکومت اس ضمن میں مشکلات کا شکار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے 94ویں نمبر کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے روس کے شہری دنیا کے 87 ممالک میں فری ویزے کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں، تاہم آزادئ اظہار کے سلسلے میں عالمی برادری کی تنقید کا شکار روس کے مقابلے میں ارجنٹائن کو ترجیح دی جارہی ہے۔

Related Posts