روسی طیاروں کے امریکی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
روسی طیاروں کے امریکی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد
روسی طیاروں کے امریکی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد

واشنگٹن: یوکرین پر حملہ عالمی سطح پر روس کو تنہا کرنے کا باعث بن گیا، روسی طیاروں کے امریکی فضائی حدود استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے یورپی یونین اور کینیڈا کی پیروی کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود میں روسی طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ممکنہ طور پر روس بھی جوابی کارروائی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی صدر کو یوکرین پر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اتحادی ممالک مل کر تمام روسی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کریں گے۔ روس کو عالمی سطح پر مزید تنہا کیا جائے گا۔ روسی معیشت پر اضافی دباؤ ڈالیں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی ائیر لائنز کے ساتھ روسی طیاروں پر پابندی لگانے کے حوالے سے طویل گفت و شنید ہوئی۔ پابندی کا اطلاق آج شب سے ہوگا۔ امریکا کی ائیر لائنز نے بھی روسی فضائی حدود پر پروازیں معطل کردی ہیں۔

کچھ غیر ملکی حکومتوں نے اعتراض کیا کہ امریکا نے روسی طیاروں پر پابندی دیر سے عائد کی ہے۔کینیڈین اور یورپی فضائی حدود کے استعال پر پابندی کی وجہ سے حال ہی میں روسی پروازوں کو امریکی فیصلے سے قبل ہی روک دیا گیا تھا۔