روس سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے 27 ٹن امدادی سامان روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسکو: روس نے اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کے دوران غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے 27 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی ولادیمیر پیوٹن حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کیلئے 27 ٹن کی امداد روانہ کی۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں سے متاثرہ افراد کیلئے مصر کے راستے امداد روانہ کرچکا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہر 15 منٹ میں 1 بچہ شہید ہوجاتا ہے۔ رپورٹ

روسی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کے ساتھ خصوصی پروازیں ماسکو سے اڑان بھر کر مقبوضہ فلسطین جانے کیلئے روانہ ہوچکی ہیں جبکہ امدادی سامان میں چاول، چینی، گندم اور پاستا شامل ہیں۔ امداد غزہ تک پہنچانے کیلئے مصری ہلالِ احمر تنظیم سے مدد لی گئی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن امدادی سامان کے 20 ٹرک جنوبی غزہ روانہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ امداد میں انتہائی ضروری سامان شامل ہوگا جبکہ سامان کی دوسری کھیپ پر فیصلہ حالات کے مطابق کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرمِ عمل تنظیم ”سیو دی چلڈرن“ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے ہر 15 منٹ میں 1 بچہ شہید ہوجاتا ہے۔

  ”سیودی چلڈرن“ کا اپنی حالیہ رپورٹ میں کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہر 15 منٹ 1 بچے کی جان لے لیتے ہیں۔ خوراک اور پانی کی قلت کے باعث بچوں کو شدید بھوک اور پیاس کا بھی سامنا ہے۔

Related Posts