عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب کے نئے تعلق کی افواہیں گرم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو شوبز پاکستان

اداکار و گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد اب سوشل میڈیا پر میرب اور گلوکار حاوی (عبدالرحمان ساجد) کے ممکنہ تعلق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

مختلف سوشل پلیٹ فارمز خصوصاً ریڈ اِٹ پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ میرب علی اور حاوی کی قربت ہی عاصم اور میرب کی علیحدگی کی اصل وجہ بنی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خود عاصم اظہر ہی نے رواں برس جنوری میں میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر حاوی کا کنسرٹ منعقد کیا تھا، جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔

میرب نے اس دن کی تصاویر اور جذبات کا اظہار انسٹاگرام پر کیا تھا، تاہم اب وہ پوسٹ حذف کر دی گئی ہے۔

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میرب بعد میں بھی حاوی کے کانسرٹ میں شریک ہوئیں، جبکہ عاصم اظہر نے حاوی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا اور یہ حاوی اور میرب کی بڑھتی ہوئی قربت ہی تھی جو عاصم سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بنی جبکہ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ منگنی بھی میرب نے ہی ختم کی ہے۔

یاد رہے کہ میرب، عاصم یا حاوی میں سے کسی نے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی، مگر یہ قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ حاوی میوزک بینڈ ’اوج‘ کے سابق لیڈ سنگر ہیں، جنہوں نے 2024 میں سولو کریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی۔

Related Posts