جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے درمیان صرف اقتدار کا اختلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام کو برباد کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دے دیا ہے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب کچھ مہنگا کرکے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان فرق صرف اقتدار کا ہے۔
وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر عوام نے ان کے خلاف احتجاج کیا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
وفاقی حکومت گرنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے۔
مذکورہ وزیر کے بارے میں امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اس وزیر نے کہا کہ حکومت نے ہم سب کو بھی بدنام کیا ہے۔ مہنگائی کرکے حکومت نے عوام کو تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فضل الرحمان کی طرح اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے، سراج الحق