اسلام آباد : رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعرات کی شام کو کراچی میں منعقدہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس جمعرات کو صوبائی ہیڈکوارٹر میں ہوں گے، اسلام آباد کی زونل کمیٹی کااجلاس کوہسار کمپلیکس میں ہوگا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رمضان کاچاند 24 اپریل کو دیکھا جاسکے گا جس کے تحت 25 اپریل کو رمضان کے مقدس مہینے کا پہلا روزہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ چاند دیکھنے کے لئے لوگوں کو جمع کرنے کا منصوبہ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ ماہرین صحت نے عوامی اجتماعات سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: جمعرات کو چاند نظر نہیں آئے گا، یکم رمضان ہفتے کو ہوگی۔رویتِ ہلال کونسل
وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن ہمارے بزرگ ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں لیکن وہ اتنا بڑا چاند بھی نہیں دیکھ سکتے توکورونا وائرس کو کیسے دیکھیں گے۔
مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے، وزارت مذھبی امور کی توجہ دلائ ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2020