بھارت کا قرض گزشتہ 9سال میں کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔ کانگریس رہنما روشنی کشل جیسوال نے ترقی کے دعووں پر بی جے پی کارکنان کو اپنے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کانگریس رہنما روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ 70 سال میں بھارت نے جو قرض لیا اس کا تخمینہ 55 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ صرف 9سالوں میں اس قرض میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا۔
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر یہودی بھی چیخ اٹھے، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
अंधभक्तों अपने दिमाग़ का इलाज करवाओ pic.twitter.com/t4ha9nuosS
— Roshni kushal jaiswal (@roshnikushal) November 15, 2023
ٹوئٹر پیغام میں سابق مسز انڈیا انٹرنیشنل 2018 روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں بھارت کا قرض بڑھ کر 1سو 54 لاکھ کروڑ روپے ہوچکا ہے۔ اس کے بعد بھی بی جے پی کے اندھے کارکنان کو لگتا ہے کہ بھارت ورلڈ لیڈر بن چکا ہے۔
چین نے پاکستانی نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی
ترجمان کانگریس روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ اگر بھارت کا قرض اتنا زیادہ بڑھ جانے کے باوجود بی جے پی کارکنان کو یہی لگتا ہے کہ ہم ورلڈ لیڈر ہیں تو تم لوگ اپنے دماغ کا علاج کرواؤ۔ تم سب دماغی طور پر بیمار ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ 9سال سے بھارت پر صرف نریندر مودی کی حکمرانی قائم ہے۔ بی جے پی حکومت کو اقتدار 26مئی 2014 کے روز ملا اور 2019 میں ایک بار پھر بھارتی عوام نے اقتدار کی لگام بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں میں سونپ دی تھی۔