سوشل میڈیا پر رومیسہ خان کی ویڈیوز کی دھوم، ٹک ٹاک پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

romaisa khan tiktok Star

کراچی : ویڈیو شیئرنگ ایپ پر مزاحیہ ویڈیوز بناکر تعریفیں سمیٹنے والی رومیسہ خان کے ٹک ٹاک پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ،جنت مرزا اور کنول آفتاب کو پیچھے چھوڑنے کا امکان بڑھ گیا۔

رومیسہ خان ماضی کے مزاحیہ اداکار تنویر اختر خان کی بیٹی ہیں اور وہ اپنے مرحوم والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مزاحیہ اداکاری کرکے اپنے مداحوں کو خوب ہنساتی ہیں۔اْن کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ہر کوئی اْن کی اداکاری کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک پر رومیسہ خان کے فالوورز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

رومیسہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر رومیسہ خان کو ایک اعشاریہ تین ملین یعنی 13 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

حال ہی میں رومیسہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے مرحوم والد کی مزاحیہ اداکاری سے بیحد متاثر تھیں اور والد کی طرح اْنہیں بھی بچپن سے ہی مزاحیہ اداکاری کا شوق تھا یہی وجہ ہے کہ اْن کی زیادہ تر ٹک ٹاک ویڈیوز مزاحیہ ہوتی ہیں۔

اْنہوں نے کہا تھا کہ وہ جب اسکول میں تھی تو اْس وقت بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنی اداکاری کا شوق پورا کرتی تھیں اور اس ضمن میں اْن کے والد نے اْنہیں بہت سپورٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ہاجرہ یامین نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کی شدید تنقید

واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں۔

Related Posts