راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی
راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی

نیویارک:معروف ٹینس پلیئر راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی، منتظمین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تماشائیوں کو بھی اجازت مل سکتی ہے۔

ٹینس آسٹریلیا کے مطابق راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، ٹورنامنٹ 18 جنوری سے میلبرن میں شروع ہوگا۔

راجر فیڈرر نے گزشتہ برس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ راجر فیڈرر باقی ماندہ سیزن میں گھٹنے کی انجری کا شکار رہے۔ٹینس آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سال کے پہلے گرینڈ سلم کے دوران تماشائیوں کو بھی اجازت ملنے کی توقع ہے۔

امکان ہے کہ 50 فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے۔ٹینس آسٹریلیا کے مطابق دسمبر کے آغاز سے ہی بائیو سیکور ببل بنانے کے انتظامات کر رہے ہیں، آسٹریلیا پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو دو ہفتے کا قرنطینہ مکمل کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی اور آئی سی سی کا کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو سالگرہ پر خراج تحسین

Related Posts