سعودی ہسپتال میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے پہلا روبوٹ متعارف کرادیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاض: سعودی حکام کی جانب سے سعودی ہسپتال میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے پہلا روبوٹ متعارف کرا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے عملے اور وزیٹرز کی مدد کیلئے پہلے روبوٹ ’نور آر ون‘ کو متعارف کرایا ہے، جس کے باعث ہسپتال میں موجود عملے اور وزیٹرز کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی صحت کے ادارے ٹیکنالوجی کے معیاری استعمال کی پالیسی پر گامزن ہیں تاکہ صحت کی خدمات کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے، صحت کی خدمات کیلئے روبوٹ کا تقرر بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

رنگ آف فائر، رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

روبوٹ کو ہسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی افیئرز ونگ میں تعینات کیا گیا ہے، جو انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں تکنیکی معاونت کے سوالات کے جواب فراہم کرتا ہے۔

اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عملے کی شناخت ان کے چہروں کے ذریعے کرنے، ہسپتال اور سینٹر آنے والوں کے ساتھ بات چیت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، یہ جدید ترین روبوٹ تکنیکی معاونت سے متعلق سوالات کے جواب درست اور موثر انداز میں دیتا ہے۔

Related Posts