اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے روبوٹ تیار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو چینی میڈیا

چین میں ایسا انوکھا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو گلیوں میں گشت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کا کام کرے گا۔

روبوٹس تیار کرنے والی چینی کمپنی لوگن ٹیکنالوجی نے آر ٹی جی نامی روبوٹ تیار کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجیکل پیشرفت ہے کیونکہ یہ روبوٹ خطرناک ماحول اور حالات میں انسانوں کی معاونت کرسکتا ہے بلکہ ان کا متبادل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

خشکی اور پانی دونوں جگہوں پر کام کی صلاحیت رکھنے والا یہ روبوٹ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے جبکہ 4 ٹن وزن کا دھچکا بھی برداشت کرسکتا ہے۔

ویسے تو یہ پانی، پتھریلی سطح اور کیچڑ میں بھی کام کرسکتا ہے مگر اس کا منفرد استعمال شہروں میں ممکن ہوگا، جہاں یہ مجرموں کو شناخت کرکے انہیں جرائم سے روک سکے گا۔

کراچی میں ن لیگی رہنما امان اللہ آفریدی کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

اس مقصد کے لیے روبوٹ کو جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سافٹ وئیر سے لیس کیا گیا ہے۔ چین میں کچھ مقامات پر یہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ گشت کرتا بھی نظر آیا ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ نہ صرف مجرموں کا تعاقب کرسکتا ہے بلکہ جرائم کو ہونے سے بھی روک سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ کافی بلندی سے نیچے گر کر دھچکا برداشت کرسکتا ہے اور یہ مستقبل میں جرائم روکنے والا جنگجو ثابت ہوگا۔

اے آئی سافٹ وئیر کے باعث وہ اپنے اردگرد موجود خرابیوں یا غیرمعمولی حالات کو بھانپ سکتا ہے جبکہ چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کو شناخت کرسکتا ہے۔

Related Posts