کراچی: ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سرکاری فوڈ کنٹرولر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے میں سکندر علی نے ایف آئی آر درج کرادی ہے، مدعی کے مطابق وہ حکومت سندھ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کام کرتے ہیں۔
تھانے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ رات پونے بارہ بجے گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کررہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا۔
مدعی نے بتایا کہ ایک نے اُن کے سر پر پستول رکھا اور اندر جانے کا کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، گھر کے اندر جاکر ملزمان نے انہیں پورے گھر والوں سمیت کمرے میں بند کردیا۔
کوئٹہ میں 3 بھائیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا، جائیداد کے لالچ میں قتل کا انکشاف
ملزمان نے الماری میں رکھی ہوئی نقد رقم 1 کروڑ 70 لاکھ کی رقم، 55 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔
درخواست میں مدعی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ سے زائد کی واردات کی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واردات میں مدعی کا کوئی واقف کار یا سابقہ ملازم ملوث ہوسکتا ہے۔