ن لیگ کی سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی، ڈاکوبھاری رقم اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی، ڈاکوبھاری رقم اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار
ن لیگ کی سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی، ڈاکوبھاری رقم اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

اسلام آباد:تھانہ شالیمار کے پوش علاقہ ایف ٹین ون کی گلی نمبر 34 میں رہائش پذیر پاکستان مسلم لیگ ”ن” کی سینیٹر نزہت صادق کے بنگلے پر مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گھر پر موجود خاتون سینیٹر کے خاوند اور ملازمین کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت خاتون سینیٹر لاہور گئی ہوئی تھیں۔ واقعہ ہفتہ کے روز 20 نومبر 2021ء دن تقریباً چار بجے مکان نمبر 213، گلی نمبر 34 سیکٹر ایف ٹین ون اسلام آباد میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق واردات کے وقت پانچ مسلح ڈاکوؤں میں سے تین ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوئے جبکہ دو ڈاکو گھر کے باہر پہرا دیتے رہے۔

واردات کے وقت گھر پر سینیٹر نزہت صادق کے خاوند عامر صادق اور ملازمین موجود تھے۔ ڈاکوؤں نے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کیا اور انتہائی اطمینان سے طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی و دیگر اشیاء کو سمیٹا اور گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:شرافی گوٹھ میں منشیات سپلائی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

واردات کے وقت خاتون سینیٹر اور ان کا بیٹا دونوں ہی گھر پر موجود نہ تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم رات گئے تک ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کو کوئی کامیابی نہ ہوسکی۔

Related Posts