اسلام آباد میں جیولر شاپ پر ڈکیتی، ملزمان400تولہ سونا ،40 لاکھ کیش لے اڑے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jewellery store in Islamabad

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی، اسلام آباد کی ماڈل پولیس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے میں ناکام، شہر اقتدار میں دن دہاڑے جیولر شاپ میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑوں کا سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔

اسلام آباد سپر مارکیٹ میں ہنی جیولرز کے مالک شیخ محمد فرید نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور میں ہنی جیولرز کے نام سے سپر مارکیٹ میں کاروبار کرتا ہوں ۔

انہوں نے بتایا کہ آج تقریباً ایک بج کر پندرہ منٹ پر تین افرادمیری دکان پر آئے اور مختلف قسم کی جیولری پسند کرتے رہے اوراچانک پستول نکال کر تینوں نے مجھ پر تان لئے اور میری دکان سے تقریباً چار سو تولہ سونا اور تقریبا 40 لاکھ کیش لوٹ لیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جاتے ہوئے ملزمان مجھے اور میرے ملازم فہیم کوریسٹ روم میں بند کرکے چلے گئے، میرا بہت بڑا نقصان ہوا ہے وہ تینوں ملزمان آپس میں پشتو میں گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں تقریباً 25 سال سے 30 سال اور 40 سال کے درمیان تھیں، میں ان تینوں افراد کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔ پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا نہ ہی ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ ملا ہے۔

مزید پڑھیں:خواجہ سراء برادری کا ایس ایچ او تھانہ بنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا

واقعہ کے بعد تاجروں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے پر ایس ایچ او شبیر تنولی کو معطل کردیا گیا ہے تاہم متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ میری زندگی بھر کی کمائی لوٹنے والوں کو گرفتار کرکے میرا پیسہ اور سونا واپس دلایا جائے۔

Related Posts