گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

گلگت: گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک ہو گئیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں زلزلہ آنے کے بعد اسکردو روڈ ملوپہ ایریا اور استور روڈ ہوائی موڑ کے قریب سڑک بلاک ہو گئی ہیں۔

جی بی پولیس کے مطابق سڑکیں زمین سرکنے اور پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی ہیں، پھنسے مسافروں کی بروقت مدد کے لیے پولیس کو الرٹ کیا جا چکا ہے۔

ادھر گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شاہراہِ قراقرم رائیکوٹ اور پڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، پہاڑ سے پتھر روڈ پر گر گئے۔

ٹوریسٹ پولیس کی جانب سے سڑک سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں تیز کرکر دی گئیں،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے استور تھلیچی سے ڈوئیاں تک روڑ بلاک ہو گئی ہے۔

اسکردو روڈ شنگوس اور ملوپہ کے مقامات پر بھی بند ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ضلع استور میں اس وقت دو فت برف پڑی ہے، اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے متاثرین کی حالت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی پولیس کی گلگت بلتستان میں کارروائی، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 45 کلو میٹر اور اس کا مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔

Related Posts