ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ نے گزشتہ برس کے آخری ایام میں ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم وید کو پسند کرنے پر مداحوں سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار رتیش دیش مکھ نے کہا کہ ناظرین نے میری فلم وید کو دیکھنے پر جس خوبصورتی سے محبت اور تحسین کا اظہار کیا، اس کا جتنا شکریہ ادا کروں، کم ہے۔
بزرگوں کی رہنمائی کے بغیر اپنی زندگی کو بے معنی سمجھتا ہوں۔ علی ظفر
???????????????????????? Can’t thank the audience enough for the unprecedented love and appreciation- truly humbled. #Ved https://t.co/RsVX18b12L
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) January 8, 2023
معروف اداکار رتیش دیش مکھ کی اہلیہ جنیلیا ڈی سوزا بھی فلم وید کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ گزشتہ برس 30 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے دیگر فنکاروں میں جیا شنکر، سلمان خان، اشوک سراف اور سدھارتھ یادیو شامل ہیں۔
فلم کا مرکزی کردار ستیا ایک ریلوے کالونی میں رہتا ہے جو بھارتی محکمۂ ریلوے کی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے خواب دیکھتا ہے جس کا مقصد بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت ہے۔ پھر وہ ایک اور مرکزی کردار نشا سے محبت کرنے لگتا ہے۔
ستیا کی زندگی ایک مقامی سیاستدان بھاسکر کی آمد سے مشکلات میں الجھ جاتی ہے جو اس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں نت نئے مسائل پیدا کرتا ہے۔ بطور ہدایتکار یہ رتیش دیش مکھ کی پہلی فلم ہے جس کی پروڈکشن کے فرائض ان کی اہلیہ جنیلیا ڈی سوزا نے انجام دئیے۔