امریکہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، حکومت کا ہیلپ لائن سروسز متعارف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، حکومت کا ہیلپ لائن سروسز متعارف
امریکہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، حکومت کا ہیلپ لائن سروسز متعارف

امریکی حکومت نے ملک میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو دیکھتے ہوئے ہیلپ لائن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ میں تین ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ہیلپ لائن کا استعمال 911 کی طرح ہوگاتاہم، 911 کی طرح پولیس، فائر فائٹرز یا پیرامیڈکس کی بجائے 988 پر کال کرنے والا شہری فوری طور پر ایک بہترین معالج سے رابطے میں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن پر کال یا میسج کے ذریعے متعلقہ شہری کو ذہنی صحت کے حوالے سے بہترین صلاحیت رکھنے والے ماہرین تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

فرار ہونے والے سری لنکن صدر نے استعفیٰ دیدیا، مظاہرین کا جشن

اس حوال سے سے ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے سے اس ہیلپ لائن کو متعارف کروانا ایک تاریخ سازاقدام ہے، جس کا فائدہ ہر متاثرہ شخص کو منتقل کرنے کیلئے برسوں درکار ہیں۔

علاوہ ازیں ملک میں ذہنی صحت سے متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں الجھاؤ کا شکار ذہنی کیفیت سے باہر نکالنا ہے۔

Related Posts